فیس بک نے اس سال کی سب سے بڑی تبدیلی کے طور پر میسنجر کو دوبارہ فیس بک موبائل ایپ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
فیس بک کے انتظامی سربراہ ٹام ایلیسن کی جانب سے کی گئی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق، فیس بک ایپ کے اندر میسنجر تک رسائی کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے اور بہت جلد ہی صارفین کو اس ٹیسٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس کا مقصد فیس بک کو شیئرنگ اور چیٹ کے لیے بہترین مقام بنانا ہے۔ ٹک ٹاک کے مقابلے میں اس تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وقت کمپنی نے بتایا نہیں کہ اس تبدیلی کو کب تک متعارف کرایا جائے گا۔