کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 77 ہزار 726 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر 1982 ڈالر فی اونس ہے۔



















