آئی ایم ایف نے “کم آمدنی والے طبقے” کے لئے پٹرول سبسڈی کے فیصلے پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ ریزیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز نے بیان میں بتایا کہ پاکستانی حکام نے پٹرول پر سبسڈی کے اعلان سے پہلے آئی ایم ایف کے عملے سے مشاورت نہیں کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کم آمدنی والے طبقے کو پیٹرول ریلیف پیکج کے طور پر 50 روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ، یہ سبسڈی کم آمدنی والے صارفین کو دی جائے گی جو موٹر سائیکل، رکشہ، 800 سی سی کار اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت، کم آمدنی والوں کو فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔
مصدق ملک کے مطابق کم آمدنی والے شخص کو ہرماہ تقریباً 21 لیٹر پٹرول کی ضرورت ہوتی ہے، اور غریبوں کو فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔



















