محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے تعلیمی اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، رمضان المبارک کے دوران اسکولوں میں تدریسی اوقات کار صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک ہوگا۔ دوپہر کی شفٹ والے یا ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں تدریسی اوقات کار صبح 11:45 بجے سے دوپہر 2:45 تک ہوں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان مقررہ اوقات کار کی پابندی کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



















