• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Tuesday, March 31, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

October 22, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں اور ملک میں شہری مراکز بھیڑ، کشش کی کمی اور آلودگی کے جیسے مسائل سمیت متعدد مسابقتی اینڈیکسز میں کم اسکور کے سبب اپنی افادیت کھوتے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نیشنل اربن اسسمنٹ رپورٹ کی لانچنگ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے نشاندہی کی کہ زیادہ تر شہری مراکز میں معاشی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کی میزبانی اور حوصلہ افزائی کی صلاحیت ناکافی ہے، شہروں میں جو کچھ سبز مقامات بچے تھے انہیں بھی ختم کر جا رہا ہے اور اب صرف اشرافیہ اور امرا کے علاقوں میں سبز علاقے بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

رپورٹ پیش کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما شیاؤکن فین نے کہا کہ پاکستان میں شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ شہری مسائل میں اضافہ کر رہا ہے اور جب 2030 تک شہری آبادی 9 کروڑ 90 لاکھ یا ملک کی کل آبادی کا 40 فیصد تک پہنچ جائے گی تو شہری انفرااسٹرکچر اور سروسز کے بڑھتے ہوئے خسارے کے سبب شہروں پر دباؤ میں مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک درمیانی شہروں میں اعلیٰ معیاری مربوط میونسپل سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے موسم کی مناسبت سے موثر انفراسٹرکچر تیار کرکے متوازن شہری آبادی کی حمایت جاری رکھے گا۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ اب جبکہ شہر نئے ماسٹر پلان کی تیاری یا موجودہ منصوبوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی تیار کررہے ہیں تو زمین کے استعمال اور مینجمنٹ کو زیادہ پائیدار راستوں کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں شہروں کو اس طرح کے ترقیاتی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن چاروں صوبوں اور بڑے شہروں کے درمیان شہری آبادی کے معاملات میں بنیادی اختلافات موجود ہیں، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کراچی کی آبادی تقریباً دوگنا ہو گئی ہے جبکہ لاہور کی آبادی میں 138 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متبادل شہری مراکز کی تعمیر اور دیہی علاقوں میں سماجی و اقتصادی مواقع اور حالات زندگی کو بہتر بنا کر ان دونوں شہروں پر ڈیموگرافک دباؤ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

کراچی: رپورٹ میں جائزہ لیا گیا کہ کراچی میں طبقاتی فرق ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ زیادہ تر مراعات یافتہ طبقہ کنٹونمنٹ علاقوں یا نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہتا ہے جبکہ کم آمدنی والے افراد کو شہر کے سب سے بڑے ضلع شرقی میں دھکیل دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ شہر مذہبی اور نسلی بنیادوں پر بھی تقسیم کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ماضی میں تشدد کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی پاکستان کا واحد شہر ہے جو محدود زمین اور فوری رہائشی کی ضروریات کی وجہ سے بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

لاہور: غیر قانونی تعمیرات لاہور کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے، شہر میں متعدد غیر مربوط ہاؤسنگ اسکیم ناقص منصوبہ بندی کے ساتھ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہیں، ان میں سے کئی غیر قانونی ہیں اور شہر میں ابتدائی طور پر اس طرح کی غیرقانونی تعمیرات کے بارے میں رپورٹ کرنے یا نہیں روکنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

شہر نے اپنی نو تعمیر شدہ رنگ روڈ کو ایک سرحد کے طور پر قائم کرنے اور اسے اقتصادی راہداری میں تبدیل کرنے کا ایک نادر موقع گنوا دیا۔

پشاور: خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد پشاور میں آبادی کا دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان علاقوں سے پشاور کی طرف نقل مکانی ہوئی ہے، اس کے نتیجے میں 1998 اور 2017 کے درمیان آبادی دوگنی ہوگئی ہے۔

2023 کے اوائل میں اپنائی گئی کے پی اربن پالیسی 2030 سے اب پشاور کی ترقی کے حوالے سے رہنمائی کرتی ہے، شہر کا بنیادی ڈھانچہ بہتر ہو رہا ہے، اور 2020 میں پہلی بی آر ٹی لائن کے آپریشنل ہونے سے ٹریفک میں کمی آئی ہے اور شہری نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔

کوئٹہ:اگرچہ کوئٹہ کو موسمیاتی تبدیلوں سے براہ راست خطرہ ہے اس لیے اسے بین الاقوامی تنظیموں کی مدد حاصل ہے لیکن اس سلسلے میں رہنمائی کی فراہمی اور معلومات کے لیے اس کا دوسرے صوبوں کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ یا تعاون نہیں ہے، کوئٹہ میں نجی سرمایہ کاری بھی محدود ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے کسی منصوبے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔

اسلام آباد: اگرچہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کم آبادی والے شہر کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن شہر میں مکانات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے دباؤ کے پیش نظر یہ شہر اب اس منصوبے سے ہٹ گیا، پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی بنیادی مسئلہ ادارہ جاتی ہے۔

مرکزی میٹروپولیٹن اتھارٹی کے تحت تعاون کرنے کے بجائے ایجنسیاں بطور حریف کام کرتی ہیں اور اقتدار کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مرکزی مصنف پروفیسر اسپیرو این پولالیس نے اپنی تفصیلی پریزنٹیشن اور مشاہدے میں کہا کہ پاکستان ایک نازک دوراہے پر ہے جہاں شہروں میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بلاشک و شبہ معاشی اور سماجی ترقی کے اہم محرک ہیں جنہیں ناکامی سے دوچار عوامی سروسز، گرتے ہوئے معیار زندگی اور معاشی پیداوار میں کمی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔

Tags: ایشیائی ترقیاتی بینکپاکستاندعویٰشہر ناقابل رہائش
Previous Post

نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کرنے والی خاتون کون ہیں؟

Next Post

کیا الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں حقیقتاً فائدہ مند ثابت ہوں گی؟

Related Posts

سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ، ملکی مارکیٹ میں تاریخی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا
اہم خبر

سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ، ملکی مارکیٹ میں تاریخی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا

March 31, 2026
اسحاق ڈار کا چین کا اہم دورہ آج، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع
اہم خبر

اسحاق ڈار کا چین کا اہم دورہ آج، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

March 31, 2026
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق
اہم خبر

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری
اہم خبر

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات
اہم خبر

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

March 30, 2026
سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان
اہم خبر

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026
Next Post
کیا الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں حقیقتاً فائدہ مند ثابت ہوں گی؟

کیا الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں حقیقتاً فائدہ مند ثابت ہوں گی؟

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ، ملکی مارکیٹ میں تاریخی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ، ملکی مارکیٹ میں تاریخی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا

March 31, 2026
اسحاق ڈار کا چین کا اہم دورہ آج، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

اسحاق ڈار کا چین کا اہم دورہ آج، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

March 31, 2026
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

October 22, 2024
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

November 22, 2024
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیرِ بحث  

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیرِ بحث  

November 11, 2024
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ، ملکی مارکیٹ میں تاریخی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ، ملکی مارکیٹ میں تاریخی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا

March 31, 2026
اسحاق ڈار کا چین کا اہم دورہ آج، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

اسحاق ڈار کا چین کا اہم دورہ آج، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

March 31, 2026
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026

کوئک لنکز

  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ، ملکی مارکیٹ میں تاریخی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ، ملکی مارکیٹ میں تاریخی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا

March 31, 2026
اسحاق ڈار کا چین کا اہم دورہ آج، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

اسحاق ڈار کا چین کا اہم دورہ آج، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

March 31, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News

No Result
View All Result
NTN News English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • موسم
  • تعلیم

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News