میلبرن میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ ہوگئی۔
ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں جب کہ تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے۔
ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری تشویشناک نہیں، اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کے کریمپس پڑے ہیں، لیکن اگلے میچ میں وقت ہے وہ فٹ ہوجائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے رمیان تیسرا میچ 10 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا تھا۔
تین میچز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلیا جائے گی۔



















