• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Monday, March 30, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز

November 27, 2024
in تازہ ترین, دنیا
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 اسرائیل اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان بدھ سے جنگ بندی شروع ہو گئی ہے۔ فریقین کے درمیان منگل کو جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں جنگ بندی معاہدہ ہونے پر جشن منایا گیا اور بدھ کو باضابطہ طور پر جنگ بندی کے آغاز کے بعد فوری طور پر خلاف ورزی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔

البتہ اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کی جانب سے حملہ کیا گیا تو جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے گا۔

جنگ بندی کے تحت ابتدائی دو ماہ میں حزب اللہ جنوبی لبنان سے اپنی مسلح موجودگی ختم کرے گی جب کہ اسرائیلی فوجی لبنان سے واپس اپنی سرحدی حدود میں چلے جائیں گے۔

لبنانی فوج کے ہزاروں اہلکاروں اور اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کو جنوب کی جانب تعینات کیا جائے گا جب کہ امریکہ کی سربراہی میں ایک عالمی پینل صورتِ حال کا جائزہ لے گا۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان میں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر عربی زبان میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے بے دخل ہونے والے شہری فوری طور پر اپنے گھروں کو واپس نہ آئیں کیوں کہ فوج بدستور موجود رہے گی۔

دوسری جانب لبنان کے مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بدھ کی علی الصباح چار بجے سے جنگ بندی کا آغاز ہوا ہے لیکن ایک روز قبل اسرائیل نے بیروت پر متعدد فضائی حملے کیے جن میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ میں غزہ کا ذکر نہیں ہے جہاں فلسطینی عسکری تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان اب بھی لڑائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے امریکہ اور فرانس کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دی جسے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے پیش کیا تھا۔

نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں بات کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کو ’ٓایک اچھی خبر‘ کہا ہے جب کہ ان کی انتظامیہ غزہ میں بھی جنگ بندی کی کوششوں کا آغاز کرے گی۔

صدر بائیڈن کی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے طویل وقت صرف کیا تھا۔ لیکن مذاکراتی عمل بار بار تعطل کا شکار ہو جاتا تھا۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عندیہ دے چکے ہیں ہیں وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن واپس لے کر آئیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایسا کس طرح ہو گا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے منگل کو کابینہ میں جنگ بندی معاہدہ پیش کرنے کے بعد اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی غزہ میں حماس کو تنہا کر دے گی اور ہمیں اپنے مرکزی دشمن ایران پر اپنی تمام توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ نے معاہدہ توڑا اور دوباہ مسلح ہونے کی کوشش کی تو ہم اسے نشانہ بنائیں گے اور ہر خلاف ورزی پر مؤثر جواب دیا جائے گا۔

لبنان کے محکمۂ صحت کے عہدیداروں کے مطابق گزشتہ 13 ماہ کے دوران اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 3760 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد شہریوں کی ہے جب کہ بمباری سے 12 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے لڑائی کے دوران حزب اللہ کے دو ہزار سے زیادہ کارکنوں کو ہلاک کیا ہے۔

لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیل کے 50 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ حزب اللہ کی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں آباد لگ بھگ 50 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنا پڑا تھا۔

حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے دوران کئی بار راکٹ تل ابیب میں بھی آکر گرے تھے۔

Tags: آغازاسرائیلجنگ بندیحزب اللہدرمیان
Previous Post

پی ٹی آئی احتجاج: سڑکوں کی بندش سے مویشی ہلاک، انڈوں اور سبزیوں کی سپلائی معطل

Next Post

پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں

Related Posts

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق
اہم خبر

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026
دو روزہ تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار روپے سستا

ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری
اہم خبر

ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری

March 26, 2026
Next Post
پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں

پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں

تازہ ترین

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

March 30, 2026
سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

October 22, 2024
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

November 22, 2024
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیرِ بحث  

November 11, 2024
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

March 30, 2026
سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026

کوئک لنکز

  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News