ملک بھر میں باقاعدہ شدید سردی کا آغاز ہو چکا،شمالی علاقوں میں برفباری اور شدید بارشوں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جس بنا پر سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیلی کردیئے گئے ہیں۔
گزشتہ روز سب سے زیاد سردی لیہہ میں پڑی جہاں پارہ منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں سے شہری ٹھٹھر کر رہ گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔
پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبرہے جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 223 ریکارڈ کیا گیا۔
خون جما دینے والی سردی نے کئی علاقے اپنی لپیٹ میں لے رکھے ہیں۔وہاں آزاد کشمیر میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
سردی میں شدت کی وجہ سے حکومت آزاد کشمیر نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں آج سے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے صبح نو بجے کھلیں گے اور درس وتدریس کا سلسلہ صبح نو بجے سے دن اڑھائی بجے تک جاری رہے گا۔
جمعہ کے روز صبح نو بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔ آزاد کشمیر میں خشک سردی کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔



















