اسلام آباد:پاکستان دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روززہرہ بلوچ کی جگہ سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو دفترخارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔
شفقت علی خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات تھے۔ اس سے قبل روس میں بطور سفیرپاکستان تعینات رہے اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔



















