جاپان میں دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایٹوکا 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ٹومیکو ایٹوکا 29 دسمبر کو وسطی جاپان کے ایک کیئر ہوم میں دنیائے فانی سے طویل عمر گزار کر کوچ کرگئیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ دنیا کی معمر ترین خاتون تھیں، ٹومیکو ایٹوکا 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئیں تھیں۔
جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق وہ 117 سالہ ماریہ برانیاس کی موت کے بعد گزشتہ سال دنیا کی معمر شخص بن گئیں تھیں۔اب دنیا کی معمر ترین شخصیت 116 سالہ برازیلین خاتون ہیں جو ایٹوکا کے 16 دن بعد پیدا ہوئی تھیں۔
جاپان میں 100 یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد 95,000 سے زائد ہے۔ جن میں سے 88 فیصد خواتین ہیں۔
ملک کے 124 ملین افراد میں سے تقریباً ایک تہائی آبادی کی عمر 65 یا اس سے زیادہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جاپان میں خواتین عام طور پر طویل عرصہ تک زندہ رہتی ہیں۔ حالانکہ جاپان کو ملک میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



















