کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 862 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 109 پوائنٹس پر آ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 8 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 50 پیسے ہو گئی ہے۔



















