پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کیلئےڈرافٹنگ کی تقریب آج منعقد ہوگی ۔
حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب میں فرنچائزرز اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دیں گے ،شاہی قلعہ حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 10 میں تمام ٹیمیں اپنے سکواڈ کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، یہ ڈرافٹ پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوگا، جہاں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔
پی ایس ایل کا یہ سیزن شائقین کرکٹ کے لیے ایک بار پھر جوش و جذبے سے بھرپور ہوگا، اور تمام نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کون سے کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہوں گے۔



















