ایف آئی اے کی ایڈوائزری کے تحت پاکستان کے 9 شہروں اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے ایڈوائزی میں یہ 9 شہروں میں منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں۔
سرکلر میں 16 ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کی پروفائلنگ کا بہتر نظام بنانے، پہلی بار سفر کرنے والے 15 سے 40 سال کے مسافروں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیہ، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی خصوصی پروفائلنگ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔



















