جنوبی افریقہ کے بیٹر ہینرک کلاسن کا کہنا ہے کہ اپنی کنڈیشن میں پاکستان خطرناک ٹیم ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی توجہ ٹرائی سیریز پر ہے، ہم نے گزشتہ میچ میں نئے پلیئرز کھلائے، ان کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔
ہینرک کلاسن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف کھیل کر تجربہ ملا، ہمارے کھلاڑی کل رات یہاں پہنچے ہیں، اگلا میچ ہمارے لیے اہم ہے، پاکستان سے ابھی حال ہی میں ہم نے میچ کھیلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن تھوڑی مختلف ہیں، ہمارا آج ٹریننگ سیشن ہے، ہم کنڈیشن دیکھیں گے۔
جنوبی افریقا کے بیٹر کا کہنا ہے کہ بس پلان یہ ہے کہ وکٹ پر زیادہ وقت گزاروں، مجھے زیادہ کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہینرک کلاسین نے یہ بھی کہا کہ اینالسٹ سے بیٹھ کر پلان بنائیں گے۔



















