جدہ :نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یہ اجلاس او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں آج منعقد ہو رہا ہے۔
نائب وزیر اعظم کا استقبال جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے مستقل مندوب برائے او آئی سی سفیر فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید نے کیا۔
اس اہم اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال، غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول کے منصوبے، اور فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں تاکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ اور مؤثر ردعمل پر اتفاق کیا جا سکے۔
اجلاس کا مقصد فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف متحدہ اسلامی موقف اختیار کرنا ہے۔



















