بھارتی کرکٹ کے سابق لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے بالآخر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر بننے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اس ماہ کے آخر میں اعلیٰ عہدوں کے لیے انتخابات کرانے جا رہا ہے۔ انتخابات سے قبل مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ سچن ٹنڈولکر کو بورڈ کا اگلا صدر بنایا جا سکتا ہے۔
کچھ رپورٹس میں یہاں تک کہا گیا تھا کہ بی سی سی آئی لیجنڈری بلے باز کو صدر کے طور پر راجر بنی کی جگہ دینے کا خواہاں ہے۔
تاہم سچن ٹنڈولکر نے ان تمام افواہوں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی سی سی آئی کے آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔