• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Monday, March 30, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

مریم نواز کی تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی اور اسمبلی واک آؤٹ

September 30, 2025
in اہم خبر, پاکستان, تازہ ترین
مریم نواز کی تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی اور اسمبلی واک آؤٹ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف حالیہ بیانات نے حکومتی اتحاد میں شدید تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ان تقاریر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکمران اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دی اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر مریم نواز کے بیانات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارا پانی، ہماری نہر، ہماری مرضی” جیسے الفاظ ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ کا پانی صرف ایک صوبے کی ملکیت نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔ اس طرح کے بیانات سے دل آزاری ہوئی ہے اور ہمیں یہ طعنے مل رہے ہیں کہ ہم اس حکومت کو سہارا دے رہے ہیں۔ نوید قمر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو سہارا دینے کے لیے کوئی فیس نہیں لے رہی، اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو ہم اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ان کے بیان کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیانات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ایک ساتھ بیٹھ کر مسائل کو حل کر لیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے ایوان میں شور شرابا کیا اور اسپیکر ڈائس کی جانب بڑھنے لگے جس پر اسپیکر نے اجلاس جمعہ گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی ارکان نے محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اسپیکر ڈائس کے سامنے اپنی عوامی اسمبلی قائم کر لی۔ اس موقع پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر کے فرائض سنبھالے اور مختلف ارکان نے تقاریر کیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے عوامی اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں جنہیں منظور کر لیا گیا۔ قراردادوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ اسرائیل کو کسی بھی مرحلے پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ایک قرارداد میں شمع جونیجو کی خفیہ دستاویزات تک رسائی کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کوششوں کو بھی مسترد کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی جاری تھی کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر وہاں پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی ارکان نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور تقریر کی دعوت دی، تاہم وہ مختصر قیام کے بعد اسپیکر آفس چلے گئے۔ عوامی اسمبلی کا اجلاس بھی جمعہ کو دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Tags: اسرائیل قراردادپی ٹی آئی عوامی اسمبلیپیپلز پارٹیحکومتی اتحادقومی اسمبلیمریم نواز
Previous Post

کراچی میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹا، محکمہ موسمیات کا سائیکلون الرٹ جاری

Next Post

پاکستانی شہریوں کی آزادی کے لیے سفارتی کوششیں، اسحاق ڈار نے یورپی ملک سے رابطے کی تصدیق کر دی

Related Posts

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق
اہم خبر

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026
دو روزہ تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار روپے سستا

ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری
اہم خبر

ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری

March 26, 2026
Next Post
پاکستانی شہریوں کی آزادی کے لیے سفارتی کوششیں، اسحاق ڈار نے یورپی ملک سے رابطے کی تصدیق کر دی

پاکستانی شہریوں کی آزادی کے لیے سفارتی کوششیں، اسحاق ڈار نے یورپی ملک سے رابطے کی تصدیق کر دی

تازہ ترین

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

March 30, 2026
سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

October 22, 2024
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

November 22, 2024
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیرِ بحث  

November 11, 2024
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

March 30, 2026
سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026

کوئک لنکز

  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News