امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں مکمل امن کا قیام ’’حیرت انگیز کامیابی‘‘ ہوگی۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تقریباً 3 ہزار سال بعد یہ مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ ان کے مطابق مقصد صرف غزہ میں امن قائم کرنا نہیں بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن لانا ہے، جو ایک تاریخی کامیابی ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے ’’سرخ لکیر‘‘ واضح کریں گے۔ ان کے مطابق امید ہے کہ حماس اس منصوبے کو قبول کرے گی تاکہ خطے میں دیرپا امن ممکن بنایا جا سکے۔