ریاض:سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے تمام اقسام کے ویزوں پر عمرہ کی اجازت دے دی ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب مملکت میں وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے افراد بھی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
وزارت نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کے بعد دنیا بھر سے آنے والے مسلمان زائرین کو کسی مخصوص ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ اپنے دستیاب ویزے کے تحت بھی عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ “نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل” کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے تاکہ زائرین عمرہ کی بکنگ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کا عمل آسانی سے مکمل کر سکیں۔ سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین کو سہولیات فراہم کرنا اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔



















