• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Friday, February 13, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

چھوٹے شہروں کی ترقی اولین ترجیح، دسمبر تک پنجاب میں 1500 گرین بسیں سڑکوں پر ہوں گی، مریم نواز

October 8, 2025
in اہم خبر, پاکستان, تازہ ترین
چھوٹے شہروں کی ترقی اولین ترجیح، دسمبر تک پنجاب میں 1500 گرین بسیں سڑکوں پر ہوں گی، مریم نواز
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے چھوٹے شہروں کی ترقی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور دسمبر تک پورے پنجاب میں 1500 گرین بسیں سڑکوں پر دوڑ رہی ہوں گی۔

پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام نے ان کی توقعات سے کہیں بڑھ کر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس منصوبے کے تحت پورے صوبے میں صفائی، سیوریج، صاف پانی اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے انقلابی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکپتن اب پہلے سے زیادہ صاف، سرسبز اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے، اور ان کی حکومت کا مقصد یہ ہے کہ پنجاب کے تمام چھوٹے شہر بڑے شہروں کی طرح جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کی توجہ خاص طور پر ان علاقوں پر ہے جہاں عوام بنیادی سہولتوں کے زیادہ مستحق ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے 35 ہزار مشینیں خریدی جا چکی ہیں، جن کے ذریعے صوبے بھر میں صفائی کے کام بلاتفریق جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں میں ایئرکنڈیشن، مفت وائی فائی اور خواتین کے لیے علیحدہ نشستوں کی سہولت موجود ہے تاکہ خواتین کو دورانِ سفر آرام اور تحفظ حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پبلک ٹرانسپورٹ صرف لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور تک محدود تھی، لیکن اب 1100 نئی گرین بسیں پنجاب کے تمام شہروں میں صرف 20 روپے کرایہ کے عوض سفری سہولت فراہم کریں گی۔ مزید بتایا کہ دسمبر تک 1500 بسیں مکمل طور پر فعال ہوں گی جبکہ اپریل اور مئی میں مزید 500 بسیں شامل کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ تین ماہ میں تمام روٹس پر معیاری بس اسٹاپس قائم کیے جائیں تاکہ شہریوں کو آرام دہ انتظار گاہیں فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت جہاں سیوریج کا نظام ناکارہ ہے، وہاں نئی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں اور زیرِ زمین پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے بھی جاری ہیں تاکہ بارش کے دوران مشکلات نہ ہوں۔ ان کے مطابق واسا اب صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ 25 شہروں میں مکمل آپریشنل ہے، جہاں بارش کے چند گھنٹوں میں پانی نکال دیا جاتا ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ دیہی ترقی کے لیے ہر گاؤں میں 25 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں، گزشتہ سال 20 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوئی، اور اس سال اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ دیہات شہروں سے منسلک ہوں۔

وزیراعلیٰ نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صرف سات سے آٹھ ماہ میں 90 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے اور آئندہ پانچ سالوں میں پانچ سے سات لاکھ خاندانوں کو اپنے گھر فراہم کیے جائیں گے۔ مزید کہا کہ 14 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں جنہیں ہر ماہ تین ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

صحت کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ ساہیوال کارڈیالوجی سینٹر میں جدید کیتھ لیب قائم ہوچکی ہے، سرگودھا میں بھی جدید علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پورے پنجاب کے نادار مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا جس کے لیے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جب کہ راولپنڈی، ملتان اور نواز شریف کینسر اسپتالوں کے لیے بھی جدید مشینری منگوائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں پنجاب کے 25 اضلاع زیرو کرائم زون قرار پا چکے ہیں، اب خواتین اور بچے بلا خوف و خطر گھروں سے باہر جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسان کارڈ کے تحت ہر فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جا رہا ہے اور کھاد پر تاریخی سبسڈی کی تیاری جاری ہے۔ تمام ترقیاتی پروگرام — چاہے وہ ستھرا پنجاب ہو، صاف پانی، کسان کارڈ یا ٹریکٹر اسکیم — پورے صوبے میں بلا تفریق جاری ہیں۔

سیلاب متاثرین کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حالیہ بدترین سیلاب کے دوران حکومت نے ڈھائی ملین افراد اور دو ملین مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اور بارہ لاکھ سے زائد متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔

خطاب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ن، م، ش کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ن، م، ش ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں اور ایسے عناصر ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کریں گے۔

Tags: پنجاب حکومتترقیاتی منصوبےستھرا پنجاب پروگرامعوامی سہولتیںگرین بس منصوبہمریم نواز
Previous Post

پاکستان میں 90 فیصد الیکٹرک بائیکس میں غیر معیاری بیٹریوں کا انکشاف، اربوں کی سبسڈی خطرے میں پڑ گئی

Next Post

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاخیر ختم کرتے ہوئے دسمبر میں الیکشن کرانے کا اعلان کردیاا

Related Posts

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت
اہم خبر

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

February 11, 2026
سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف
اہم خبر

سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

February 11, 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل
اہم خبر

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

February 11, 2026
رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان
اہم خبر

رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

February 11, 2026
سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب
اہم خبر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب

February 7, 2026
لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر قابو، کولنگ کا عمل جاری
اہم خبر

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر قابو، کولنگ کا عمل جاری

February 7, 2026
Next Post
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاخیر ختم کرتے ہوئے دسمبر میں الیکشن کرانے کا اعلان کردیاا

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاخیر ختم کرتے ہوئے دسمبر میں الیکشن کرانے کا اعلان کردیاا

تازہ ترین

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

February 11, 2026
سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

February 11, 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

February 11, 2026
رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

February 11, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

January 30, 2025
فوجی عدالتوں کے ٹرائل اور فیصلوں پر مایوسی ہے، اسد قیصر

فوجی عدالتوں کے ٹرائل اور فیصلوں پر مایوسی ہے، اسد قیصر

December 24, 2024
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

January 27, 2025
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی معاہدہ، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی معاہدہ، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

July 31, 2025
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

February 11, 2026
سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

February 11, 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

February 11, 2026
رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

February 11, 2026

کوئک لنکز

  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

February 11, 2026
سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

February 11, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News

No Result
View All Result
NTN News English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • موسم
  • تعلیم

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News