ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5916 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت سونا 69 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4140 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اس اضافے کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ پر پڑے ہیں، جس کے باعث اندرون ملک سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔