کراچی:شہر قائد میں دن کے اوقات میں گرمی جبکہ رات کے وقت موسم خنک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں یہ اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے چلنے والی گرم اور خشک ہواؤں کے باعث ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق دن کے وقت گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات کا موسم خنک اور نسبتاً خوشگوار رہے گا۔ درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہریوں کو رات کے وقت قدرے آرام دہ موسم کا سامنا ہوگا۔



















