کراچی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے مقرر کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 4015 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔



















