• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Tuesday, March 31, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

ایئر کرافٹ انجینیئرز کے احتجاج کے باوجود قومی ایئر لائن نے فضائی آپریشن برقرار رکھا

November 4, 2025
in اہم خبر, پاکستان, تازہ ترین
ایئر کرافٹ انجینیئرز کے احتجاج کے باوجود قومی ایئر لائن نے فضائی آپریشن برقرار رکھا
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایئر کرافٹ انجینیئرز کے جاری احتجاج کے باوجود بھی قومی ایئر لائن کی انتظامیہ فضائی آپریشن کو بحال اور جاری رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے متبادل انتظامات اور بیک اپ ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں سے مجموعی طور پر 16 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں روانہ کر دیں، جس سے آپریشن کو مکمل تعطل سے محفوظ بنا لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج اور بحرانی صورتحال کے باعث ملک بھر میں 12 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جبکہ قومی ایئر لائن کی 40 سے زائد پروازیں تاخیر اور شیڈول میں بے ترتیبی کا شکار رہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات انجینیئرز کی جانب سے طیاروں کی کلیئرنس روک کر انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقصد فضائی نظام کو مفلوج کر کے آپریشنز کو معطل کروانا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال کے باوجود انجینئرنگ شعبے کے سینئر اور کلیدی عملے نے مل کر متبادل اقدامات کے ذریعے فلائٹ آپریشن بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق غیرقانونی طور پر کام چھوڑنے کے باعث کئی پروازوں کو تاخیر اور کچھ کو منسوخی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کئی اہم پروازیں بروقت یا معمولی تاخیر سے روانہ ہو گئیں۔ کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز PK-783 اور اسلام آباد سے مانچسٹر کی پرواز PK-701 شیڈول کے مطابق روانہ کی گئیں۔

لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز PK-747 کو 14 گھنٹے کی طویل تاخیر کے بعد روانہ کیا گیا، جبکہ کراچی سے جدہ کی پرواز PK-761 بھی 12 گھنٹے تاخیر کے بعد اڑان بھر سکی۔ اسلام آباد سے دبئی کے لیے PK-233 کو 9 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اسلام آباد سے دمام PK-245 اور سیالکوٹ سے ریاض PK-755 سات، سات گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز PK-741 کو چھ گھنٹے اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی PK-300 کو چار گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ مجموعی طور پر آپریشنل دباؤ اور شیڈول ایڈجسٹمنٹ کے باعث پانچ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، تاہم تمام متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں کی پیشکش کر دی گئی ہے۔

Tags: ایئر کرافٹ انجینیئرز احتجاجایوی ایشن بحرانپروازیں منسوخیفضائی آپریشنفلائٹ تاخیرقومی ایئر لائن
Previous Post

چین نے ویزا فری انٹری پالیسی 2026 تک بڑھا دی، مزید ممالک شامل

Next Post

2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ

Related Posts

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق
اہم خبر

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026
دو روزہ تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار روپے سستا

ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری
اہم خبر

ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری

March 26, 2026
Next Post
2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ

2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ

تازہ ترین

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

March 30, 2026
سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

October 22, 2024
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

November 22, 2024
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیرِ بحث  

November 11, 2024
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

March 30, 2026
سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026

کوئک لنکز

  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News