وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم نیو شالیمار ایکسپریس سمیت کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے جدید سہولیات سے مزین نئی انتظار گاہوں اور لاؤنجز کا افتتاح کریں گے۔ حکام کے مطابق یہ منصوبے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت تصور کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔



















