چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر چڑھائی نہیں کی اور نہ آئندہ کرے گی۔
پشاور میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہری پور کے الیکشن میں ایک بار پھر ہمیں مایوس کیا گیا، تاہم ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔ ہم پُرامن رہیں گے لیکن اپنا حق کسی کو نہیں دیں گے۔
اسی دوران صوابی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے الزام لگایا کہ ہری پور الیکشن میں سنگین دھاندلی ہوئی۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی پالیسیاں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں اور بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے آئی ایم ایف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین برسوں میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، اور مطالبہ کیا کہ نیب اس کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرے۔



















