کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تین سالہ بچے ابراہیم کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی اورمعافی مانگ لی۔
اس موقع پرمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم کے والد اور ان کے اہلخانہ کے درد کو سمجھ سکتا ہوں اللہ ان کو صبر دے، ابراہیم کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے معافی مانگی ہے، وہ اتنے نقصان کے باوجود شفقت سے پیش آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بغیر کسی بلیم گیم کے ابراہیم کے اہلخانہ سے معافی مانگی ہے، میں میئر کی حیثیت سے کامیاب نہیں ہوا لیکن چاہتا ہوں کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابراہیم کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ کسی اور بچے کے ساتھ ایسا واقعہ نہ ہو، انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے معافی کے طلب گار ہیں۔



















