• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Tuesday, March 31, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

تقریباً نصف صدی بعد کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی، شہریوں کی یادیں تازہ ہو گئیں

December 31, 2025
in اہم خبر, پاکستان, تازہ ترین
تقریباً نصف صدی بعد کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی، شہریوں کی یادیں تازہ ہو گئیں
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں تقریباً پچاس برس کے وقفے کے بعد ڈبل ڈیکر بسیں دوبارہ سڑکوں پر رواں دواں ہو گئی ہیں، جس سے نہ صرف شہریوں کو جدید سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ ماضی کی خوشگوار یادیں بھی ایک بار پھر تازہ ہو گئی ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا، جو ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر ملیر سے شاہراہ فیصل تک چلائی جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر متعلقہ حکام نے وزرا کو بسوں کی خصوصیات، حفاظتی انتظامات اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے اور کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا عملی آغاز ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2026 میں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور وسیع سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام کو باوقار اور آرام دہ سفر میسر آ سکے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق مرحلہ وار ہر بڑی سڑک پر ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، کیونکہ عوام کو روزمرہ سفر کے لیے بہتر اور قابلِ اعتماد پبلک ٹرانسپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پیپلز بس سروس کے ذریعے روزانہ تقریباً ایک لاکھ مسافر سفر کر رہے ہیں، جبکہ سندھ کے تمام اضلاع میں بس سروس کے آغاز کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں کی سڑکوں کی بہتری کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن اور گرین لائن جیسے منصوبوں کے ذریعے بھی کراچی کے شہریوں کو سفری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ صوبائی حکومت اس شعبے میں مزید عملی اقدامات کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔

یاد رہے کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا کراچی کی تاریخ سے گہرا تعلق رہا ہے۔ 1960 اور 1970 کی دہائی میں یہ بسیں صدر، بندر روڈ، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر چلتی تھیں، اور اوپری منزل پر بیٹھ کر سفر کرنا شہریوں، بالخصوص طلبہ اور نوجوانوں کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ سمجھا جاتا تھا۔

وقت گزرنے کے ساتھ آبادی میں اضافے، ٹریفک کے دباؤ اور دیکھ بھال کے مسائل کے باعث یہ بسیں بتدریج سڑکوں سے غائب ہو گئیں، جس کے بعد منی بسوں اور کوچز نے ان کی جگہ لے لی، تاہم اب ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی کو شہری ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

Tags: پبلک ٹرانسپورٹپیپلز بس سروسڈبل ڈیکر بسشرجیل انعام میمنکراچی ٹرانسپورٹ
Previous Post

نادرا نے فنگر پرنٹس کی دشواری ختم کرنے کے لیے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک سہولت متعارف کرا دی

Next Post

سال 2026 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

Related Posts

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق
اہم خبر

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026
دو روزہ تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار روپے سستا

ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری
اہم خبر

ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری

March 26, 2026
Next Post
سال 2026 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

سال 2026 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

تازہ ترین

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

March 30, 2026
سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

October 22, 2024
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

November 22, 2024
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیرِ بحث  

November 11, 2024
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، رانا سکندر حیات

March 30, 2026
سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے ویزوں میں توسیع، 18 اپریل تک مہلت کا اعلان

March 26, 2026

کوئک لنکز

  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق

March 30, 2026
کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آگ 9 گھنٹے بعد بھی بے قابو، فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری

March 30, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News