• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Friday, February 13, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منی لانڈرنگ، جعلی ادویات اور انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم

January 5, 2026
in اہم خبر, پاکستان, تازہ ترین
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ، جعلی ادویات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے، جس کا مقصد ان جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف آئی اے کراچی زون اور ساؤتھ زون کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور جاری اقدامات پر بریفنگ حاصل کی۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بڑے منی لانڈرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کی مکمل منی ٹریل کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔

اجلاس میں محسن نقوی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس مافیا کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ معصوم لوگوں کو جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی دباؤ کے بغیر ایجنٹس مافیا کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے جعلی ادویات کے کاروبار کو انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کراچی زون میں انسانی وسائل کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا اور ادارے کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے، تاکہ بہتر کارکردگی کے ذریعے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس سے قبل اجلاس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 140 ملین روپے مالیت کی نان کسٹم مصنوعات اور منشیات ضبط کی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر سہولت سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے دوران انچارج افسران سے ان کے متعلقہ سرکلز کی کارکردگی رپورٹس طلب کیں اور مزید محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی اسمگلنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر کرائمز، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Tags: انسانی اسمگلنگایف آئی اےجعلی ادویاتکراچیمحسن نقویمنی لانڈرنگ
Previous Post

اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات، پاک چین تعلقات پر اطمینان کا اظہار

Next Post

علیمہ خان کا مؤقف، مقدمات دباؤ کے لیے بنائے گئے، جھوٹے کیسز سے نہیں ڈرتی

Related Posts

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت
اہم خبر

February 11, 2026
سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب

February 7, 2026
لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر قابو، کولنگ کا عمل جاری
اہم خبر

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر قابو، کولنگ کا عمل جاری

February 7, 2026
Next Post
علیمہ خان کا مؤقف، مقدمات دباؤ کے لیے بنائے گئے، جھوٹے کیسز سے نہیں ڈرتی

علیمہ خان کا مؤقف، مقدمات دباؤ کے لیے بنائے گئے، جھوٹے کیسز سے نہیں ڈرتی

تازہ ترین

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

February 11, 2026
سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

February 11, 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

February 11, 2026
رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

February 11, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

January 30, 2025
فوجی عدالتوں کے ٹرائل اور فیصلوں پر مایوسی ہے، اسد قیصر

December 24, 2024
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

January 27, 2025
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی معاہدہ، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

July 31, 2025
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

February 11, 2026
سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

February 11, 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، سلمان صفدر کو بھی رسائی حاصل

February 11, 2026
رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

February 11, 2026

کوئک لنکز

  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

نیپرا کے نئے سولر ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

February 11, 2026
سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

سرحد پار حملے نہ رکے تو پاکستان مؤثر جواب دینے پر مجبور ہوگا، خواجہ آصف

February 11, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News