وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں آن لائن یا ہائبرڈ نظام تعلیم متعارف نہیں کروایا جا رہا اور تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش تدریسی سرگرمیوں کی مدت سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، طلبا اور والدین اس حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھریں۔
رانا سکندر حیات کے مطابق اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں ہفتے میں پانچ دن کھلی رہیں گی، جہاں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر فزیکل انداز میں جاری رکھی جائیں گی اور کسی بھی قسم کا ہائبرڈ نظام نہیں اپنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو ہفتے میں چار دن کھولنے سے متعلق بھی جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، اور اس حوالے سے کوئی سرکاری فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وزیر تعلیم نے طلبا کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدگی سے تعلیمی اداروں میں حاضری یقینی بنائیں اور اپنی پڑھائی جاری رکھیں، کیونکہ تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔



















