نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج اہم سرکاری دورے پر چین پہنچیں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان **ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جس کے تحت علاقائی اور عالمی معاملات پر مسلسل رابطہ اور مشاورت جاری رہتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار کا حالیہ کندھے کے معمولی فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کرنا اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستان اپنے قریبی دوست چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔



















