عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج 2،800 روپے کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا مقامی سطح پر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگال کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منگال کے روز ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 2،800 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے، یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے عام صارفین کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2،501 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 28 ڈالر سے برھ کر 4560 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 260 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 784 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 223 روپے بڑھ کر 6 ہزار 873 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (پیر کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 39 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔


















