پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں صرف چار دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں اب جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی، جبکہ پنجاب حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری چھٹی کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار تین چھٹیاں ہوں گی، اور تعلیمی ادارے پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے، جہاں تدریسی عمل جاری رکھا جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد اب صوبے میں ہفتے کے صرف چار دن ہی کلاسز ہوں گی، جس سے تعلیمی شیڈول میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔



















