یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ججہ گینگ کے ایک اہم رکن آصف علی ججہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم ایف آئی اے کو چار مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ آصف علی ججہ نے متعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر شہریوں سے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ بھی تھا اور جعلی دستاویزات کے ذریعے شہریوں کو یونان بھیجنے کی کوشش کرتا رہا۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ آصف ججہ نے کئی افراد کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی، یاد رہے کہ یونان کشتی حادثے میں متعدد نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔



















