الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 28 دسمبر 2025 کو ہوگی، جب کہ شہری یونین کونسلز کی جنرل نشستوں پر امیدواروں کو 13 سے 17 نومبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو شفاف اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات طویل عرصے سے مؤخر ہو رہے تھے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان انتخابات سے عوام کو مقامی سطح پر نمائندگی کے بہتر مواقع اور شہری مسائل کے حل میں بہتری ملنے کی توقع ہے۔



















