• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Thursday, May 14, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

عمران خان صحت مند ہیں اور انہیں طبی ماہرین کی سفارش پر پمز لے جایا گیا تھا:عطا اللہ تارڑ

January 29, 2026
in اہم خبر, پاکستان, تازہ ترین
عمران خان صحت مند ہیں اور انہیں طبی ماہرین کی سفارش پر پمز لے جایا گیا تھا:عطا اللہ تارڑ
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انہیں طبی ماہرین کی سفارش پر معمولی طبی کارروائی کے لیے پمز منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پورے عمل کے دوران تمام قانونی اور انتظامی قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں آنکھوں کے ماہرین نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس کے بعد ماہرین کی رائے پر انہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ منتقلی صرف معمولی نوعیت کی طبی کارروائی کے لیے کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ طبی ماہرین نے مشورہ دیا تھا کہ اس نوعیت کی طبی کارروائی کے لیے عمران خان کو پمز لے جانا ضروری ہے، جس پر گزشتہ ہفتے رات کے وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تحریری رضامندی کے بعد مختصر طبی کارروائی مکمل کی گئی اور ضروری ہدایات دینے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ طبی کارروائی کے دوران عمران خان کی صحت بالکل تسلی بخش تھی اور کسی قسم کی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل قواعد کے مطابق تمام قیدیوں کو طبی سہولتوں تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بھی اسی اصول کے تحت عمل کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ طبی کارروائی نہ صرف ماہرین کی سفارش پر کی گئی بلکہ اس میں بانی چیئرمین کی مکمل رضامندی بھی شامل تھی۔ انہوں نے بعض حلقوں کی جانب سے غیر ضروری تشویش پھیلانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان صحت مند ہیں اور انہیں تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر، راجا ناصر عباس اور سلمان اکرم راجا شریک تھے، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پارٹی قیادت اور اہل خانہ کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان سے آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی اور اس کے بعد ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث پارٹی قیادت اور اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے اقدامات عوام میں بے چینی پیدا کر رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، جبکہ اس معاملے پر عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین کو ذاتی معالج اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Tags: اڈیالہ جیلپمز اسپتالسیاسی صورتحالطبی معائنہعطا اللہ تارڑعمران خان
Previous Post

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری کے بعد معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر

Next Post

نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت سندھ کی احتیاطی ایڈوائزری جاری

Related Posts

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ
اہم خبر

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر علیمہ خان کی پارٹی رہنماؤں پر برہمی

May 6, 2026
بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
اہم خبر

بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان

May 6, 2026
Next Post
نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت سندھ کی احتیاطی ایڈوائزری جاری

نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت سندھ کی احتیاطی ایڈوائزری جاری

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ

February 20, 2026
پاکستان کی سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی میں مزید دو سال کی توسیع کی باضابطہ درخواست

February 4, 2026
صدر زرداری اور وزیراعظم کا نئے سال پر قومی پیغام، ذمہ داریوں کی تجدید اور خوشحالی کی امید کا اظہار

January 1, 2026
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026

کوئک لنکز

  • Uncategorized
  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News