• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Tuesday, March 24, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

آسٹریلیا: 16 سال سے چھوٹے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

November 7, 2024
in تازہ ترین, دنیا
آسٹریلیا: 16 سال سے چھوٹے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سڈنی : آسٹریلیا کی حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کا اثر بچوں کو ’حقیقی نقصان‘ پہنچا رہا ہے۔

البانیز نے کہا کہ ٹیک کمپنیوں کو اس عمر کی حد کے نفاذ کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اگر ریگولیٹرز نے کم عمر صارفین کو اس حد کو نظرانداز کرتے ہوئے پایا تو ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کمیونیکیشنز وزیر مشیل رولینڈ کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ یہ والدین کیلئے ہے ، سوشل میڈیا بچوں کو حقیقی نقصان پہنچا رہا ہے اور میں اسے ختم کرنے کے لیے اقدام کر رہا ہوں۔

آسٹریلوی وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ذمہ داری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہوگی کہ وہ دکھائیں کہ انہوں نے رسائی کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کیے ہیں ، پابندی کے ذمہ داری والدین یا بچوں پر نہیں ہو گی،  میرے سسٹم پر ایسی چیزیں سامنے آتی ہیں جو میں نہیں دیکھنا چاہتا تو ایک حساس 14 سالہ بچے کو ایسی چیزیں کیوں نظر آئیں۔

کمیونیکیشنز وزیر مشیل رولینڈ نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں بار بار اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو رہی ہیں ، سوشل میڈیا کمپنیوں کو خبردار کر دیا گیا ہے، انہیں اپنے طریقوں کو محفوظ بنانے کو یقینی بنانا ہو گا۔

رولینڈ نے کہا کہ انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک اور ایلون مسک کے ایکس جیسے پلیٹ فارمز کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مالی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہے جو سوشل میڈیا کی اصلاحات کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں ، اور اس کی تجویز کردہ عمر کی حد بچوں کے لیے دنیا کی سخت ترین پابندیوں میں سے ایک ہو گی۔

ان نئے قوانین کو اس ہفتے ریاستی اور علاقائی رہنماؤں کے سامنے پیش کرنے کے بعد نومبر کے آخر میں پارلیمنٹ میں متعارف کرایا جائے گا، قانون منظور ہونے کے بعد ٹیک پلیٹ فارمز کو ایک سال کی رعایت دی جائے گی تاکہ وہ اس پابندی کو نافذ کرنے کے طریقے وضع کر سکیں۔

اس بارے میں فیس بک اور انسٹاگرام کی ملکیتی کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ وہ ’حکومت کی متعارف کرائی گئی کسی بھی عمر کی پابندی کا احترام کرے گی۔‘

میٹا کی سیفٹی سربراہ اینٹیگون ڈیوِس کاکہنا ہے کہ آسٹریلیا کو ان پابندیوں کے نفاذ کے طریقہ کار پر غور کرنا چاہیے، ٹک ٹاک نے کہا کہ اس مرحلے پر ان کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں۔

یو ٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کے لیے کچھ استثنیات پر غور کیا جائے گا جو نوجوان تعلیمی یا دیگر ضروریات کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا نے حالیہ برسوں میں ٹیک کمپنیوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، لیکن اس میں کامیابی محدود رہی ہے۔

اس سال کے اوائل میں ’غلط معلومات سے نمٹنے‘ کا بل متعارف کرایا گیا، جس میں ٹیک کمپنیوں کو آن لائن حفاظتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کے وسیع اختیارات شامل ہیں۔

آسٹریلیا نے نام نہاد ’ڈیپ فیک‘ پورنوگرافی کو بغیر رضامندی کے شیئر کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے، لیکن مسک کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مواد کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ایک طویل قانونی جنگ میں الجھ گئی ہیں۔

Previous Post

تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

Next Post

عازمین کیلئے اچھی خبر: سرکاری سکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

Related Posts

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
اہم خبر

March 18, 2026
حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، 8 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ

March 17, 2026
کفایت شعاری سے بچنے والے 23 ارب روپے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
اہم خبر

کفایت شعاری سے بچنے والے 23 ارب روپے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

March 17, 2026
Next Post
عازمین کیلئے اچھی خبر: سرکاری سکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

عازمین کیلئے اچھی خبر: سرکاری سکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

تازہ ترین

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

March 18, 2026
حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

March 18, 2026
عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

March 18, 2026
عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

March 18, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

October 22, 2024
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

November 22, 2024
فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

January 30, 2025
نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کرنے والی خاتون کون ہیں؟

نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کرنے والی خاتون کون ہیں؟

October 22, 2024
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

March 18, 2026
حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

March 18, 2026
عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

March 18, 2026
عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

March 18, 2026

کوئک لنکز

  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

March 18, 2026
حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

March 18, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News