واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور انہوں نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یوکرین اور روس تنازع کے خاتمے کےلئے امریکہ اور روس فوری طور پر براہ راست مذاکرات کریں گے۔
امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں فون پر گفتگو کا ایک حصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فون پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ایک طویل اور انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کی ہے، مذکرات کامیاب ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین میں تین سال سے جاری روسی جنگ کے خاتمے کیلئے مذکرات میں کیف حکومت بھی شریک ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی اور یوکرینی ہم منصبوں کیساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کیا ہے۔
روسی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن کی ملاقات کے مقام اور وقت کاابھی کوئی تعین نہیں ہوا ہے۔پیسکوف نے کہا کہ پوٹن اور ٹرمپ کے درمیان فون کال تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس کے دوران روسی صدر نے ماسکو کے دورے کی دعوت دی۔



















