بھارت، جو معرکہ حق میں پاکستان سے بدترین شکست کھا چکا ہے، تاحال حواس باختہ ہے۔ بھارتی ایئر چیف نے پریس بریفنگ کے دوران یہ مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ پاکستان کے 5 ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے مار گرائے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے ایسے طیاروں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جو اس آپریشن میں شامل ہی نہیں تھے اور فضا میں اڑے بھی نہیں تھے۔
جب بھارت کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں سوال کیا گیا تو ایئر چیف کے پاس کوئی جواب نہ تھا اور انہوں نے خاموشی اختیار کرلی۔