کراچی میں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس سے قیمت گھٹ کر 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے رہ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4001 ڈالر پر آگیا ہے۔



















