• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Friday, May 8, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق

December 12, 2025
in اہم خبر, پاکستان, تازہ ترین
کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں افسوسنک واقعہ پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح کورنگی 100 کوارٹرز، بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 12 سالہ فرحان ولد نور محمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد اہل محلہ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو گھیرے میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جب کہ بچے کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان مقامی مدرسے کا طالب علم اور آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ مدرسے سے چھٹی کے باعث وہ محلے کے دیگر بچوں کے ساتھ گھر کے قریب گراؤنڈ میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران اس نے کرائے پر لی گئی سائیکل واپس دکاندار کو پہنچانے کا فیصلہ کیا، مگر چند لمحوں بعد ہی یہ معمولی سا کام اس کی زندگی کا آخری سفر بن گیا۔

حادثے کے عینی شاہد اور فرحان کے دوست کے مطابق متوفی گراؤنڈ میں سائیکل چلا رہا تھا، جب واپسی کا وقت قریب آیا تو وہ سائیکل واپس کرنے بازار کی طرف روانہ ہوا، لیکن جیسے ہی وہ مرکزی بازار میں داخل ہوا تو واٹر ٹینکر کی زد میں آ گیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے پہلے فرحان کی سائیکل کو معمولی ٹکر ماری، جس سے وہ توازن کھو بیٹھا اور زمین پر جا گرا۔ اسی لمحے پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر کے پچھلے ٹائر اس پر چڑھ گئے، اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ کورنگی اور اطراف میں ہیوی ٹریفک کے بے قابو داخلے نے شہریوں کی زندگیوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، اگر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے اور رہائشی علاقوں میں بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت محدود کی جائے تو اس طرح کے المناک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

Tags: ٹریفک قوانینسڑک حادثاتشہری تحفظکراچی حادثہکمسن بچہ جاں بحقکورنگیہیوی ٹریفکواٹر ٹینکر
Previous Post

سندھ اور بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران بلا تعطل گیس فراہمی کے لیے اقدامات تیز

Next Post

سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

Related Posts

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ
اہم خبر

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر علیمہ خان کی پارٹی رہنماؤں پر برہمی

May 6, 2026
بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
اہم خبر

بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان

May 6, 2026
Next Post
سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ

February 20, 2026
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
پاکستان کی سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی میں مزید دو سال کی توسیع کی باضابطہ درخواست

February 4, 2026
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو ریلیف، اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

January 12, 2026
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026

کوئک لنکز

  • Uncategorized
  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News