ضلعی انتظامیہ نے 4 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق خیرپور میں حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر 4 مارچ کو عام تعطیل ہوگی اور اس روز تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا آغاز 14 رمضان کو کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر مقامی سطح پر خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں 3 اور 4 مارچ کو ہندو ملازمین کو سرکاری چھٹی دی جائے گی تاکہ وہ مذہبی تہوار کی مناسبت سے اپنی رسومات ادا کر سکیں۔



















