عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہو کر 522762 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1543 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 448184 روپے تک آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 5000 ڈالر ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور پاکستان میں فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہو کر 8441 روپے پر آ گئی ہے۔



















