• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Friday, May 8, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

کفایت شعاری سے بچنے والے 23 ارب روپے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

March 17, 2026
in اہم خبر, پاکستان, تازہ ترین
کفایت شعاری سے بچنے والے 23 ارب روپے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت بچنے والے 23 ارب روپے عوام کو سبسڈی کی صورت میں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد عام شہریوں کو مہنگائی کے اثرات سے کچھ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سبسڈی موٹر سائیکل اور رکشہ رکھنے والے افراد کو فراہم کی جائے گی، جس سے تقریباً 30 ملین ٹو ویلرز اور تھری ویلرز مالکان مستفید ہوں گے۔

حکام کے مطابق سبسڈی کی تقسیم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر مستحق افراد تک پہنچائی جائے گی، جبکہ اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے عملی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت ہونے والی بچت کو براہ راست عوامی ریلیف میں منتقل کیا جائے گا، جیسا کہ کورونا کے دوران بھی کیا گیا تھا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے سوال اٹھایا کہ یہ 23 ارب روپے کہاں سے حاصل کیے جائیں گے اور کن اقدامات کے تحت بچت ممکن ہوئی، جبکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ روپے کی قدر میں بہتری کا فائدہ کمپنیوں کے بجائے عوام تک پہنچایا جائے۔ اس پر حکام نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق مختلف سطح پر بچت کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سپلائی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 88 ڈالر سے بڑھ کر 187 ڈالر جبکہ پیٹرول 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے کیونکہ تقریباً 70 فیصد درآمدات اسی خطے سے ہوتی ہیں اور جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں، تاہم حکومت موجودہ ذخائر کے مؤثر استعمال کی کوشش کر رہی ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم کے مطابق اب یورو 5 معیار سے کم کوالٹی کے تیل کی درآمد کی اجازت بھی دی گئی ہے تاکہ سپلائی کو برقرار رکھا جا سکے، جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن ملک بھر میں اس کی دستیابی برقرار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خام تیل کے ذخائر 11 دن، ڈیزل کے 21 دن اور پیٹرول کے ذخائر 27 دن تک کے لیے موجود ہیں، جبکہ ایل پی جی کے 9 دن اور جیٹ فیول کے 14 دن کے ذخائر دستیاب ہیں۔ مزید یہ کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار بنیادوں پر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور روس سے تیل کی خریداری کے امکانات بھی تلاش کیے جا رہے ہیں۔

Tags: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرامپیٹرولیم سبسڈیپیٹرولیم قیمتیںتوانائی بحرانکفایت شعاری پالیسیموٹر سائیکل سبسڈی
Previous Post

عیدالفطر پر تعطیلات کا اعلان، سندھ میں 20 اور 21 مارچ، خیبر پختونخوا میں 19 سے 21 مارچ چھٹیاں ہوں گی

Next Post

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، 8 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ

Related Posts

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ
اہم خبر

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر علیمہ خان کی پارٹی رہنماؤں پر برہمی

May 6, 2026
بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
اہم خبر

بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان

May 6, 2026
Next Post
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، 8 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، 8 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ

February 20, 2026
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
پاکستان کی سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی میں مزید دو سال کی توسیع کی باضابطہ درخواست

February 4, 2026
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو ریلیف، اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

January 12, 2026
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026

کوئک لنکز

  • Uncategorized
  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News