عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر اس جانب مبذول ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 128 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 569 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 19 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔


















