پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو گئیں، قومی ایئرلائن کی پرواز کل اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور ان میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ یہ پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
سرکاری اسکیم کے تحت پانچ ہزار اضافی عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کے لحاظ سے بہت پرکشش ہے۔ اسلام آباد سے پرواز صبح گیارہ بج کر پینتالیس منٹ پر روانہ ہوگی اور سہ پہر چار بجے پیرس پہنچے گی۔
ترجمان کے مطابق، پیرس سے پرواز شام چھ بجے روانہ ہوگی اور صبح پانچ بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔



















