حکومت نے آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے باضابطہ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کر دیا گیا ہے اور یہ کمی آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے کی کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید برآں، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے چالیس پیسے کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے کمی کی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔



















