جدہ : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ہونے والی اس ملاقات میں اسحاق ڈار اور عاصم منیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل اور آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


















