کراچی کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ پارک کے قریب واقع ایک سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر 9 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا، جبکہ امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی ہوئی ہے، جہاں گودام موجود ہے، جس کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو عمارت کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا ہے، تاہم بیسمنٹ میں موجود آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 15 فائر ٹینڈرز موقع پر کام کر رہے ہیں، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے



















