ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد اس واقعے پر عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی رضا تنگسیری شدید زخمی تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ 26 مارچ کو ایک کارروائی کے دوران اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ یہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا، جہاں علی رضا تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔



















